”ویرات کوہلی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی جائیں“ بھارتی کپتان پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگ گیا، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

”ویرات کوہلی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی جائیں“ بھارتی کپتان پر قانون کی ...
”ویرات کوہلی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی جائیں“ بھارتی کپتان پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگ گیا، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر بھی مفادات کے ٹکراﺅ کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد ہو گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدھیا پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے تاحیات ممبر سنجیو گپتا نے ویرات کوہلی کے خلاف بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ایتھکس آفیسر ڈی کے جین، صدر ساروگنگولی اور چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کو بھیجی گئی ای میل میں لکھاکہ لودھا سفارشات کے تحت کرکٹ میں کسی کے بھی دہری ذمہ داری ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ویرات کوہلی ایک ہی وقت میں دہری ذمہ داری ادا کررہے ہیں، ایک طرف وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں تو دوسری جانب ان کا بزنس بھی جاری ہے، یہ سراسر مفادات کے ٹکراﺅں کا معاملہ ہے،اس لئے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کرتے ہوئے انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ایک ذمہ داری چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سپورٹس اور کارنر سٹون وینچر پارٹنرز میں کو ڈائریکٹر جبکہ کارنر سٹون سپورٹ اور انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل گپتا سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، لکشمن اور راہول ڈریوڈ کے خلاف بھی اسی طرح کی شکایتیں کر چکے ہیں جنہیں ایتھکس آفیسر کی جانب سے نوٹس بھی جاری ہوئے مگر بعد میں تینوں کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔

مزید :

کھیل -