حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان لیکن کونسی گاڑی کتنی سستی ہوگی؟ جانئے 

حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان لیکن کونسی گاڑی کتنی سستی ہوگی؟ جانئے 
حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان لیکن کونسی گاڑی کتنی سستی ہوگی؟ جانئے 
سورس: Pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے نئی آٹوپالیسی وضع کی گئی ہے جس میں کار ساز کمپنیوں کو کئی طرح کی ڈیوٹیز اور ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں کاروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے جا رہی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں 660سی سی سے 1000سی سی تک کی گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح اڑھائی فیصد سے صفر فیصد تک کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس کیٹیگری کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس میں بھی 4.5فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ لہٰذا اس تناسب سے اس کیٹیگری کی گاڑیوں کی قیمت میں 7فیصد تک کمی واقع ہونی چاہیے۔ 
اسی طرح 1001سی سی سے 2000سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5فیصد سے اڑھائی فیصد تک کم کی جا رہی ہے جبکہ 2ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے لیے اس ڈیوٹی کی شرح ساڑھے 7فیصد سے 5فیصد تک کی جا رہی ہے۔ 
ڈیوٹی اور ٹیکس میں اس کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو آلٹو وی ایکس 660سی سی کی قیمت 74ہزار 172روپے کم ہو کر 11لاکھ 98ہزار روپے سے 11لاکھ 23ہزار 828روپے تک آ سکتی ہے۔
 آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 88ہزار 772کم ہو کر 13لاکھ 44ہزار 278روپے کی سطح پر آ سکتی ہے۔ آلٹو اے جی ایس کی قیمت 1لاکھ 1ہزار 105روپے کی ممکنہ کمی سے 15لاکھ 31ہزار 895روپے ہو سکتی ہے۔
 باقی گاڑیوں کی تبدیل شدہ ممکنہ قیمتیں مندرجہ ذیل فہرست میں دیکھیں:۔

مزید :

بزنس -