’’یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے ‘‘شاہد خاقان عباسی کا ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی لانچنگ تقریب سے خطاب 

’’یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے ‘‘شاہد خاقان عباسی کا ’ عوام ...
’’یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے ‘‘شاہد خاقان عباسی کا ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی لانچنگ تقریب سے خطاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ یہ ایک سوچ ہے ، عام آدمی کی یہ سوچ بن چکی ہے کہ اسٹبلشمنٹ کے بغیر سیاست نہیں ہو سکتی، ہم سے اشاروں کنایوں میں پوچھا جاتا ہے کہ کیا اسٹبلشمنٹ ساتھ ہے ؟، اگر سیاست صرف اقتدار کیلئے ہی ہو تو اس کا حصہ نہیں رہ سکتے ،یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے۔

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کی نہیں صرف اپنی کرسی کی فکر ہے بلکہ انہیں ہر صورت میں اقتدار چاہیے، آج ہمیں اپنے اقتدار کی پرواہ ہے ملک کی نہیں ،الیکٹیبل سیاست کا حصہ ہیں لیکن ہر الیکٹیبل قابل قبول نہیں ، ہم نے ابھی کسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی ہے ، جس سیاستدان کی شہرت ٹھیک نہیں ہے وہ اس جماعت کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان میں جماعتیں مخصوص مقاصد کیلئے بنتی رہی ہیں، ہم ہر اچھے برے وقت میں ایک جماعت کا حصہ رہے ،اگر سیاست صرف اقتدار کیلئے ہی ہو تو اس کا حصہ نہیں رہ سکتے ،یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ صنعت کی مشینری ایک سو انیس کلو پر بک رہی ہے، دود ھ پر ٹیکس لگا دیا گیا، وزیر خزانہ کی تقریر سن لیں یا کسی وزیرکی ، کسی بھی رہنما نے پاکستان کے عوام کی تکلیفوں کی بات نہیں کی ،  ہم لوگوں کے پاس جائیں گے ان سے بات کریں گے، عوام پاکستان پکی پکائی جماعت نہیں ہے یہ ایک سوچ ہے ، عام آدمی کی یہ سوچ بن چکی ہے کہ اسٹبلشمنٹ کے بغیر سیاست نہیں ہو سکتی، ہم سے اشاروں کنایوں میں پوچھا جاتا ہے کہ کیا اسٹبلشمنٹ ساتھ ہے ؟ آج ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اقتدار کی کرسی تلاش نہ کریں، آج ہم تباہی کے دہانے پر ہیں پھر بھی معمول کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود آئے ہیں یہ پاکستان کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں،تمام اسمبلیوں نےبجٹ پیش کیےلیکن کسی کوپرواہ نہیں کہ بچے اسکول سے باہرکیوں ہیں؟ جی ڈی پی کا ایک فیصد صحت پہ خرچ کررہے ہیں، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے لیکن فکر نہیں ہے، ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اقتدار کے لیے کرسیاں تلاش نہ کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -