دریائے سندھ میں ڈوب کر 7 بچے جاں بحق
ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب دریائے سندھ میں ڈوب کر 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب دیائے سندھ میں 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گاں دائم کے رہائشی بچے دریائے سندھ میں نہا رہے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے9 سال کےدرمیان ہیں،بچوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹرجھرک منتقل کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں بچوں میں کونج،عامر،بینظیر،رفیق،بشیرااور دیگر شامل ہیں،مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کےتحت بچوں کی لاشیں دریا سے نکالیں۔دوسری طرف وزیراعلی سندھ بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟کس کی غفلت تھی؟اس بارے میں جلد مطلع کیا جائے ۔
وزراعلی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ بچوں کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں گھوڑا باری کے ساحلی گاں حاجی اسماعیل جت کے رہائشی تین خواتین سمیت 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بلوچستان کے ضلع بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔