انوشے عباسی اور بھانجی انزیلاعباسی کی نئی بولڈ تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ کی اداکارائیں انوشے عباسی اور ان کی بھانجی انزیلا عباسی نے اپنے حالیہ دبئی کے سفر کی بولڈ تصاویر سے اپنے مداحوں کوحیران کر دیا جس میں وہ مغربی اور ماڈرن کپڑوں میں نظر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ادکارہ انوشے عباسی ایک باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں ،جن کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ہے۔حال ہی میں دونوں اداکاراؤں کو دبئی میں چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا تھا ۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جو کہ مداحوں کیلئے بہت حیران کن تھا کیونکہ وہ وضع دار او ر ماڈرن لباس میں نظر آئی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
یاد رہے کہ انوشے عباسی نے اپنی اداکاری کاآغاز 2010 میں ڈرامہ سیریل ’میرے انگنائی میں‘ سے کیا۔ اداکارہ انوشے نے ڈرامہ " رقص بسمل " میں بھی بہترین اداکاری کی جسے لوگوں نے بہت سراہا ، ہر سیریز میں معاون کردار ادا کرنے کے باوجود انوشے نے مداحوں سے بے پناہ محبت اور پہچان حاصل کی ہے۔