اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ، آٹھ شدت پسند مارے گئے
اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران آٹھ شدت پسند ہلاک اور افسرسمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے دو اہم چوٹیوں پر قبضہ حاصل کرلیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ماموزئی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تو مزاحمت کاروں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک افسر سمیت چار اہلکارزخمی ہوگئے ۔فورسزکی جوابی کارروائی میں آٹھ شدت پسند مارے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دو اہم چوکیوں پر قبضہ کرلیا ۔