شادی سے انکار پر منگیتر کو والد سمیت قتل کرکے خودکشی کر لی

شادی سے انکار پر منگیتر کو والد سمیت قتل کرکے خودکشی کر لی
شادی سے انکار پر منگیتر کو والد سمیت قتل کرکے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ویب ڈیسک)نواحی علاقے بدرشی میں نوجوان نے شادی سے انکار پر منگیتر اور اسکے والد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نوجوان عمر رحیم اپنی منگیتر سدرہ کے والد سے شادی کی بات کرنے ان کے گھر گیا ، مگر لڑکی اور اس کے والد نے شادی سے انکار کر دیا ،اس پر عمر رحیم نے طیش میں آکر 16 سالہ منگیتر اور اس کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، بعدازاں خودکشی کر لی۔

تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں