معماران قوم کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے ،خیر اللہ حواری

معماران قوم کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے ،خیر اللہ حواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر خیر اللہ خواری نے کہا ہے کہ معماران قوم کرپشن ، بد دیانتی ، ظلم اور نا انصافی سے پاک دھرتی کے لئے صالحیت اور صلاحیت سے سر شار نوجوانوں کو تیار کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں تاکہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی میں اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے ضلعی صدر گلزار علی ، جنرل سیکرٹری حافظ اسحاق علی ، صوبائی سیکرٹری مالیات شمشاد خان جھگڑا اور سیکرٹری اطلاعات سلیم نواز نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں سے فارغ شدہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کے ہاتھوں پر شعبہ زندگی فر یادی بن چکا ہے۔ اساتذہ علم منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اس وقت اسلامی خطوط پر نوجوانوں کی تر بیت پر خصوصی توجہ دیں ان کا رشتہ مسجد ، قر آن فہمی اور اپنی شاندار ثقافت سے جوڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں میں بلا امتیاز کیڈر اساتذہ کے کئی ایک مسائل حل کر واچکے ہیں اس وقت بھی صوبائی حکومت کے ساتھ بلا امتیاز کیڈر ٹائم سکیل کے حصول ، چار درجاتی فارمولے کی تجدید ، اساتذہ انتخابات کے انعقاد ، محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کے خاتمے اور دیگر اہم مسائل کے لئے مذاکرات میں ہے اگر حکومت نے مثبت جواب نہیں دیا تو احتجاجی تحریک میں دیر نہیں کرینگے #