سخا کوٹ ، بلدیاتی نمائندوں کا بھارتی جنگی جہازوں کی پروازوں اور جنون کیخلاف قرار داد منظور

سخا کوٹ ، بلدیاتی نمائندوں کا بھارتی جنگی جہازوں کی پروازوں اور جنون کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) سخاکوٹ کے منتخب ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلران نے پاکستانی سرحدات پر بھارتی جنگی جہازوں کی پروازوں اور جنگی جنون کے خلاف قرارداد منظور کر لی ۔ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑکر دشمن کے دانت کٹھے کرینگے ۔ اس سلسلے میں آل ناظمین اتحاد سخاکوٹ کا اجلاس ویلج کونسل آفس سخاکوٹ میں زیر صدارت صدر علی رحمان منعقد ہوا جس میں ناظمین ساجد حسین مشوانی ، فضل رحیم خان ، انجینئر ساجد خان اُتمان خیل ، قاری افتخار خان ، عاطف ممتاز خان اور الطاف خان سمیت نائب ناظمین خالد خان ، مصطفیٰ گل اور آختر حسین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی عوام کا دشمن بن چکا ہے اور سیاسی فائدے کے لئے جنگی جنونیت پر اُتر آئی ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اکیس کروڑ عوام اپنے فوج کے ساتھ کھڑی ہو گی اور وطن عزیز کے لئے جان کے نذرانوں سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ مقررین نے کہا کہ عالمی برادری پاک بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار کرتے ہوئے آمن کے لئے اقدامات کریں کیونکہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ منتخب ناظمین نے کہا کہ ہم پاکستانی سرزمین پر دشمن انڈیا کے جہازوں کی پروازوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور موثر جواب دینے پر پاک فوج اور ائیر فورس کے جوانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن ملک کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے ۔

مزید :

صفحہ اول -