ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر رول سیدھا لگانا چاہیے یا اُلٹا؟ انٹرنیٹ پر ’جنگ‘ چھڑ گئی

ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر رول سیدھا لگانا چاہیے یا اُلٹا؟ انٹرنیٹ پر ’جنگ‘ چھڑ گئی
ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر رول سیدھا لگانا چاہیے یا اُلٹا؟ انٹرنیٹ پر ’جنگ‘ چھڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر رول سیدھا لگانا چاہیے یا الٹا؟ ایک صارف نے انٹرنیٹ پر یہ سوال کیا پوچھ لیا، ایک جنگ چھڑ گئی۔میل آن لائن کے مطابق اس سوال پر اکثریت کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر رول سیدھا لگانا چاہیے تاہم ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اسے الٹا لگانے کے حق میں ہیں، اور فریقین اپنے اپنے موقف کی تائید میں بھانت بھانت کے دلائل بھی گھڑ کر لا رہے ہیں۔


انٹرنیٹ پر یہ معاملہ اس قدر بڑھا کہ آسٹریلیا کی صارف تنظیم ’چوائس‘ بھی اس میں کود پڑی اور اپنا فیصلہ سنا دیا۔ ’چوائس‘ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر رول ہمیشہ سیدھا لگانا چاہیے۔ 19ویں صدی کے آخر میں سیتھ ویلر نامی جس کاروباری شخص نے ٹوائلٹ پیپر رول ایجاد کیے تھے اس کی ہدایات بھی یہی تھیں کہ انہیں سیدھا لگایا جائے۔“


میل آن لائن نے بھی اس معاملے پر ایک سروے کا اہتمام کیا جس میں لوگوں سے مذکورہ سوال پر رائے لی گئی۔ اس سروے میں 83فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ پیپر رول سیدھا لگانا چاہیے جبکہ 17فیصد کا کہنا تھا کہ اسے الٹا لگانا چاہیے۔ انٹرنیٹ پر جاری اس جنگ میں الٹا ٹوائلٹ پیپررول لگانے کے حق میں بولنے والے ایک شخص نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ”میں جہاں بھی جاتا ہوں، وہاں اگر ٹوائلٹ میں پیپررول سیدھا لگا ہوا ہو تو میں اسے اتار کر الٹا کر دیتا ہوں کیونکہ یہی درست طریقہ ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -