عورت مارچ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

عورت مارچ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
عورت مارچ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ روکنے کی دو درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عورت مارچ کے روکوانے کے لیے دائر کی گئی دونوں درخواستوں کو خارج کردیا ۔8صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عورت مارچ کے خلاف درخواستیں میرٹ پر نہیں ہیں اس لیے انہیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہیں ۔فیصلے میں لکھا گیا کہ توقع ہے کہ منتظمین معاشرتی رویوں کا خیال رکھتے ہوئے آئینی حق کا استعمال کریں گے ،مارچ کرنے والوں کے لیے موقع ہے کہ اپنی نیت پر اٹھنے والے سوالات کو غلط ثابت کریں ۔فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی تعلیمات کی نفی کرنے والے نظام کو باہمی جد و جہد سے شکست دینا ہوگی۔