رانا فواد سے بھی زیادہ پر امید مداح، آلو چھولے بیچنے والے نے لاہور قلندرز کیلئے گانا بنادیا

رانا فواد سے بھی زیادہ پر امید مداح، آلو چھولے بیچنے والے نے لاہور قلندرز ...
رانا فواد سے بھی زیادہ پر امید مداح، آلو چھولے بیچنے والے نے لاہور قلندرز کیلئے گانا بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں ہر سال کی طرح امسال بھی لاہور قلندرز آخری نمبر پر چل رہی ہے اور اس کے مداح مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں لیکن ایسے میں سائیکل پر آلو چھولے بیچنے والے شہری نے لاہور قلندرز کیلئے گانا بنا دیا ہے۔
وہاڑی کے نواحی گاﺅں کوٹ سادات سے تعلق رکھنے والے غلام حسین فریدی اپنے بچوں کی روزی روٹی کیلئے سائیکل پر آلو چنے بیچتے ہیں، انہیں گلوکاری کا بھی شوق ہے اس لیے مختلف تقریبات میں اپنا یہ شوق پورا کرتے رہتے ہیں۔ چونکہ اس وقت پورے پاکستان پر پی ایس ایل کا بخار چڑھا ہوا ہے اس لیے غلام حسین فریدی بھی اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ وہ نہ صرف اس بخار میں پوری طرح مبتلا ہیں بلکہ انہوں نے لاہور قلندرز کیلئے گانا بنا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہیں۔
غلام حسین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کی ٹیم ملتان سلطانز ہے اس لیے ان کی سپورٹ اسی کیلئے ہونی چاہیے لیکن انہیں فواد رانا اور لاہور قلندرز سے پیار ہے ، اس لیے وہ اپنی ٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ اس بار پی ایس ایل ان کی ٹیم لاہور قلندرز ہی جیتے گی۔
غلام حسین فریدی نے اپنی پسندیدہ ٹیم لاہور قلندرز کیلئے گانا بھی بنایا ہے جو ٹیم کا اینتھم تو نہیں ہوسکتا لیکن محدود وسائل میں ان کی جانب سے یہ اچھی کوشش کی گئی ہے۔ آپ بھی غلام حسین کے گانے کی ویڈیو دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ کیا وہ علی ظفر کا لوٹا ہوا میلہ لوٹنے میں کامیاب رہے ہیں یا نہیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -