تمباکو کی قومی برآمدات میں 177 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (یواین پی) تمباکو کی قومی برآمدات میں جنوری2023 کے دوران 177 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جنوری 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 2.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جنوری 2022 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 866 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح جنوری 2022 کے مقابلہ میں جنوری 2023 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 177 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔