بنگلہ دیش میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین میں جھڑپیں ، 22افرادجاں بحق

بنگلہ دیش میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین میں جھڑپیں ، 22افرادجاں بحق
بنگلہ دیش میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین میں جھڑپیں ، 22افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ہنگاموں میں مشتعل افراد نے 30 سے زائد گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو بھی آگ لگادی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں توہین رسالت کے نئے قانون کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے کئے اور دارالحکومت ڈھاکہ کے داخلی و خارجی راستوں کو بلاک کر کے عملی طور پر دارالحکومت کا دوسرے شہروں سے رابطہ منقطع کر دیا، مظاہرین نے ٹائر جلاکرسڑکیں بلاک کردیں، اس دوران مشتعل افراد نے نے پتھراو¿ کرکے متعدد عمارتوں کے شیشے اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی ، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اگر حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیا تو پھر ملک گیر احتجاج کریں گے۔