شریف برادران نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا:جاوید ہاشمی

شریف برادران نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا:جاوید ہاشمی
شریف برادران نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا:جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے الزام عائد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شریف برداران نے پانچ سالوں کے دوران کر پشن کے سوا کچھ نہیں کیا، شریف برادران پانچ سال بعدگدی پر بیٹھنے کیلئے ملتان آئے تھے ۔ شریف خاندان نے بھی کرپشن کی ۔ دنیا نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تبدیلی 11مئی سے پہلے ہی آچکی ملتان باغیوں کاشہر ہے ، عمران خان جیسا لیڈ ر پہلے کبھی نہیں آیا ، انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو پاکسان سے نکال کر ملک کی آزاد خارجہ پالیسی ترتیب دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وہ پاکستان کے موجودہ نظام کے باغی ہیں۔

مزید :

ملتان -