پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم، ڈیفالٹ کا خدشہ نہیں ہے: موڈیز

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم، ڈیفالٹ کا خدشہ نہیں ہے: موڈیز
پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم، ڈیفالٹ کا خدشہ نہیں ہے: موڈیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارہ موڈیز انویسٹرز سروس نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے اور اس کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔ اپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیز نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں بجٹ خسارے میں کمی آرہی ہے۔ قرضوں کی ضروریات زیادہ ہیں تاہم حکومت نے ان کی ادائیگی کی مدت بڑھانے اور بینکنگ نظام سے ہٹ کر قرضوں کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ رپورٹ میں چین کی جانب سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کو کریڈٹ پازیٹو قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس منصوبہ سے سرمایہ کاری بڑھے گی، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی توانائی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

بزنس -