کیا آپ کو معلوم ہے اہرام مصر کے اندر دراصل کیا ہے؟ ماہرین نے پہلی مرتبہ راز بے نقاب کردیا، ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) 4500سال سے اہرام مصر اپنی پراسراریت اور اپنے اندر موجود راز چھپائے ہوئے ہیں اور تاحال کسی کو حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر ان کے اندر کیا چیز ہے۔ اب مصر ی ماہرین نے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر خلائی ذرات کی مدد سے اہرام مصر کے اندر کے راز معلوم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کائناتی شعاعوں (Cosmic Rays)کے ذریعے ایسے نقشے بنا رہی ہے جو اہرام مصر کی اندرونی ساخت کو عیاں کر رہے ہیں، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے کچھ حیران کن انکشاف ہونے والے ہیں۔
دنیا کے 20 مقامات پر یہ پتھر کی دیوقامت گیندیں کس نے اور کتنے ہزار سال پہلے رکھیں؟ ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی سوچ میں ڈوب جائیں گے
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ان ماہرین آثار قدیمہ اپنی اس تحقیق کے ابتدائی نتائج منظر عام پر لائے ہیں۔ ماہرین نے کائناتی شعاعوں کی مدد سے اہرام مصر کی اندرونی تھری ڈی تصاویر بنائی ہیں جن میں اہرام مصر کے اندر موجود چیمبرز(کمرہ نما ساخت) دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان تصاویر میں اہرام کے اندر دوسرے چیمبر کی ساخت انتہائی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق یہ اہرام مصر داہشور(Dahshur) کے شاہی قبرستان میں واقع ہیں جو سنیفیرو(Sneferu) نامی فرعون کے دور حکومت میں بنائے گئے تھے۔
مصر کے قومی ورثہ کے تحفظ کے ادارے کے صدر مہدی طیبی کا کہنا ہے کہ ”کائناتی شعاعوں کے ذریعے اہرام مصر کے اندرتہہ در تہہ چیمبر، پیچیدہ راستے اور فرعونوں کے مقبرے دکھائی دئیے ہیں۔ تھری ڈی تصاویر سے پتا چلا ہے کہ اہرام مصر کے دو داخلی دروازے ہیں جو دو کوریڈورز کی طرف کھلتے ہیں اور یہ کوریڈور ان چیمبرز کی طرف لے کر جاتے ہیں جہاں اس وقت کے شاہی خاندان کے افراد، فراعین وغیرہ کو دفن کیا گیا ہے۔تصاویر کے مطابق اہرام کا دوسرا چیمبر نچلے چیمبر سے 60فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔“