فاروق ستار کاآفاق احمد کی مفاہمتی پالیسی کا خیر مقدم

فاروق ستار کاآفاق احمد کی مفاہمتی پالیسی کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے دھڑوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کی طرف سے مفاہمت کی پیشکش کا فاروق ستار نے خیرمقدم کر دیا۔ گزشتہ روز مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے مفاہمت کی پیشکش کی گئی جس کا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی خیرمقدم کر دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا رابطوں کا چینل ضرور ہونا چاہئے، اب وہ 90ء کی دہائی کی مہاجر قاتل مہاجر مقتول والی سیاست دہرانے نہیں دیں گے۔ سیاست میں مفاہمت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، کراچی کی سیاست کے تمام فریقین نے ایم کیو ایم کی ریلی کی حمایت کی، کراچی کے اس مثبت سیاسی ماحول کو مزید مستحکم کریں گے۔ کا ر کنوں کے درمیان نفاق کو ختم کرنا ہے، ایم کیو ایم کی تمام پالیسی مفاہمت کی ہو گی اور وہ تشدد کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -