مسلم لیگ (ن) میں قیادت کی تبدیلی، جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

مسلم لیگ (ن) میں قیادت کی تبدیلی، جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلے متوقع
مسلم لیگ (ن) میں قیادت کی تبدیلی، جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن )میں قیادت کی تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اس حوالے سے 11 مئی کو ہونیوالے جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

"ہم نیوز" کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ( ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے پارٹی قیادت کو 11 مئی جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں پر بریفنگ دی، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے11مئی کو جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر منتخب کیا جائے گا، شہباز شریف کے پاس اس وقت وزیراعظم اور پارٹی صدارت کا عہدہ موجود ہے ،جنرل کونسل اجلاس میں نوازشریف کو صدر بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

(ن )لیگ پنجاب متفقہ طور پر پہلے ہی نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد پاس کر چکی ہے۔شہباز شریف حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی امورکیلئے وقت نہیں دے پارہے تھے۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنانے کی قرارداد پیش کرنے پر مشاورت جاری ہے۔پارٹی کو عوامی سطح پر فعال بنانے کیلئے حکومتی اور تنظیمی عہدے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،(ن )لیگ کے پلیٹ فارم سے عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کی جائے گی۔مرکز سمیت چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں پارٹی قیادت کی تبدیلی بھی زیر غورہے،مرکزی مجلس عاملہ ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں۔

مزید :

سیاست -قومی -