کراچی،اپر گزری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

      کراچی،اپر گزری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اپر گزری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 13 گولیاں ماری گئیں، واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں۔آئی جی سندھ نے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اپر گزری کلفٹن تھانے کی حدود میں نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے محمد اسحاق نامی شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس ایس پی ساﺅتھ شیراز نذیر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ساﺅتھ نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد سبزی کی دکان پر بیٹھے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق و زخمی کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے ہے۔ لاش اور زخمی کو جناح ہاسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول اسحاق کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایم ایل او ڈاکٹر شیراز کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 13گولیاں ماری گئیں، سر اور چہرے پر لگنے والی گولیاں وجہ موت بنیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساﺅتھ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔پولیس کے مطابق واردات میں 3 سے 4 اقسام کا اسلحہ استعمال کیا گیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ مقتول کی تدفین قلع عبداللہ میں کی جائے گی۔