سمبڑیال:  2مختلف واقعات میں گولی لگنے سے شہری زخمی

سمبڑیال:  2مختلف واقعات میں گولی لگنے سے شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دومختلف واقعات میں شہری گولی لگنے سے زخمی ہونے پر مجموعی طورپر 12ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے موضع کوپرہ خورد میں معمولی توں تکرار پر رہائشی حماد علی کے بھائی شان علی کو ملزمان عامر علی، ممتاز احمد نے اپنے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے زخمی کردیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے لڑائی کے واقعہ کے دوران تھانہ بیگووالہ کے ہی موضع کوپرہ خورد میں زمین پر قبضہ کرنے کے تنازعہ پر ملزمان آصف، ناصر، شاہ زیب، عبدالرحمان نے اپنے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری احتشام کو ہوروں،مکوں سے زدو کوب کرنے پر احتشام کے چچا محمد الیاس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔