نیازی جلد انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب، کے پی اسمبلیاں تو ڑ دیں،اختر علی خان

نیازی جلد انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب، کے پی اسمبلیاں تو ڑ دیں،اختر علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کامونکے (نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) چوہدری اختر علی خاں ایم پی اے کامونکے کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن نجی ہال میں منعقد ہوا۔جس میں حلقہ پی پی 57 کے سابقہ ناظمین،چیئرمین اور کونسلر صاحبان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدے داران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا مسلم لیگی رہنما ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں، سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خاں، سابقہ ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا، چوہدری عظمت علی، منیر حسین بٹ اور سینئر رہنما محمد اسلام مغل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشار عمران نیازی کا ایجنڈا ہے عام انتخابات کے لیے عمران نیازی خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں توڑے مسلم لیگ ن انتخابات سے خوف زدہ نہیں صرف ریاست اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے پہلے بھی میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تعلیم صحت بجلی سوئی گیس جیسی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچائی معاشی گیم چینجر منصوبہ سی پیک شروع کیا جب کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ عمران نیازی کے چار سالہ دور حکومت میں پاکستانی ریاست کا انفراسٹرکچر تباہ اور ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی پاکستان کی سالمیت و استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ایسے نا اہل اور نالائق کا پاکستانی سیاست سے کردار کو ہمیشہ ختم کرنا ہو گا۔