میاں ارقم، رضوان اسلم و دیگرکا چن دا قلعہ میں پر امن احتجاجی مظاہرہ

میاں ارقم، رضوان اسلم و دیگرکا چن دا قلعہ میں پر امن احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ) بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ میں قاتلانہ حملہ ہو نے پر،ضلعی صدر امیدوار پی پی56 میاں محمد ارقم خان،سابق سٹی جنرل سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر رضوان اسلم بٹ،چوہدری صدیق مہر، طارق گجر، باؤ اکرام مہر، علیکاشف مغل ایس اے حمید،جمال ناصر چیمہ، خالد عزیز لون اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چن دا قلعہ چوک میں پر امن احتجاجی مظاہر ہ کر رہے ہیں،اس موقع پرپی ٹی آئی کے صدر سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈر عہدداروں نے کہاکہ ہمارے لیڈر کا حقیقی آزادی لانگ مارچ پر امن تھاجس میں ہمارے لاکھوں کارکنوں نے شرکت کی اور راستے میں کو ئی پتہ تک نہیں ٹو ٹا کپتان پر بزدلانہ حملہ کرنے والے یہ نہیں جا نتے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ اس ملک اور اس کے 22کروڑ عوام کے مستقبل کا ہے،جس کیلئے کپتان اپنی جدو جہد کر رہا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں غیر ملکی قرض کے بو جھ تلے نہ دبی رہے بلکہ ایک خود دار قوم کی طرح جئیے۔

ے جب تک ہماری غریب عوام کو اس کے حقوق نہیں مل جاتے ہمارالیڈر چین سے نہیں بیٹھے گا بلکہ کپتان کے اس جہاد میں پوری قوم ان کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے،جب تک یہ الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے ہماری لیڈر پیچھے نہیں ہٹے گا،اس موقع پر چو ہدری رضوان مصطفی سیان، چو ہدری انصر نت،سمیت دیگر بھی احتجاج میں شریک تھے۔