حافظ آباد: گاؤں دھریاں کے قریب ڈاکوؤں نے 3بیوپاری لوٹ لیے

حافظ آباد: گاؤں دھریاں کے قریب ڈاکوؤں نے 3بیوپاری لوٹ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں دھریاں کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے بیوپاریوں سے دولاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ضلع بھر میں ڈاکو راج نے عوام کے ناک میں دم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد سفیان ولد محمد علی سکنہ جھاریانوالہ اور غلام دستگیر ولد محمد یوسف اور کاشف ولد محمد یونس جو کہ بیوپاری ہیں وہ ٹرک پر سوار ہوکر  مال مویشی خریدنے کے لئے ملتان منڈی مویشیاں جارہے تھے جب وہ مازکو چوک جلالپور پہنچے تو وہاں پر تین مسلح ڈاکوانہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ٹرک کو دھریاں کے قریب لے گئے جہاں پر ملزمان نے اسلحہ کے زور محمد سفیان سے ایک لاکھ 57ہزار روپے، اور کاشف سے 63ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ضلع بھر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی نہ رکنے والے سلسلہ نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا۔