ڈسکہ: گھر میں ڈکیتی، مزاحمت ڈاکو کی گولی سے بینک کیشئر زخمی

ڈسکہ: گھر میں ڈکیتی، مزاحمت ڈاکو کی گولی سے بینک کیشئر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) بینک کیشئیر کے گھر ڈکیتی کی واردات دوران مزاحمت ڈاکو کی گولی لگنے سے بینک کیشئیر شدید زخمی،اہلخانہ نے ایک ڈاکو کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیادو ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب،علاقہ میں خوف وہراس واقعات کے مطابق گزشتہ روز کالج روڈ کا رہائشی ظفرگورائیہاہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور آتے ہی اہل خانہ کواسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر 18لاکھ روپے اور 10تولے زیورات لوٹ لیے ظفر گورائیہ اور اس کے بیتوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ظفر گورائیہ زخمی ہو گیا جبکہ اہلخانہ نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ظفر گورائیہ نیشنل بینک گھوئینکی میں کیشئیر ہے اس نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو آسٹریلیا سڈی ویزے پر بھجوانے کے لئے گھر میں رقم رکھی ہو ئی تھی۔ زخمی ظفر گورائیہ کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔