عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال، کامران اولکھ

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال، کامران اولکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) ملک میں سیکورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی خرابی پر تحصیل بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بار کونسل کی کال پر عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اس موقع پر وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جب ملزم موقع واردات سے رنگے ہاتھوں پکڑا جائے اور اس کا اعترافی بیان بھی آ جائے اس کے باوجود پاکستان کی بقاء کی ضامن پاک افواج پر الزام تراشیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اس واقعہ حقائق جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ جس میں تمام پارٹیوں اور ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں۔