نوشہرہ ورکاں: اے ڈی فشریز رابعہ بصری کے مچھیروں کو جرمانے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محترمہ رابعہ بصری نے ریڈ پارٹی کے ہمراہ نالہ ڈیک، نہر اپر چناب، اور مختلف علاقوں میں غیر قانونی مچھلیاں پکڑنے والے متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور شکار میں استعمال ہونے والے جال اور پٹیوں کو قبضہ میں لے کر انہیں موقع پر ہی آگ لگا کر جلا ڈالا اور قانون کی خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو جرمانے کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مچھلی کے غیر قانونی شکار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جنہوں نے مچھلی کا شکار کرنا ہے وہ قانون کے مطابق لائسنس بنوا کر محکمہ فشریز کی ہدایات کے عین مطابق شکار کریں۔