شاہ رخ، عاطف اور ہمایوں، ماہرہ خان نے تینوں سٹارز کے بارے میں کیا بتایا؟

شاہ رخ، عاطف اور ہمایوں، ماہرہ خان نے تینوں سٹارز کے بارے میں کیا بتایا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
ماہرہ خان نے ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔
میزبان نے اداکارہ سے ہمایوں سعید، شاہ رخ خان، فہد مصطفیٰ اور عاطف اسلم کے حوالے سے پوچھا جس پر ماہرہ نے کہا کہ شاہ رخ ایک سپر سٹار ہیں لیکن وہ ہمیشہ آپ کو خاص محسوس کریں گے، اگر وہ کال یا میسیج پر مصروف ہیں تو وہ آپ سے بات کرنے کو یقینی بنائیں گے، یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں۔
ماہرہ نے ہمایوں سعید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں بچہ قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت نفیس شخص ہیں اور وہ دل سے بچے کی طرح ہیں۔
اداکارہ نے فہد مصطفیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اداکار میں مزاح کی خشک حس ہے، وہ برٹش حس مزاح رکھتے ہیں جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔
ماہرہ خان نے ساتھی اداکار عاطف اسلم کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ان کے ساتھ بہت روحانی تعلق رکھتی ہیں، ہم دونوں کی زیادہ بات نہیں ہوتی لیکن جب بھی عاطف بات کریں گے تو وہ اندرونی سکون اور خیریت کے بارے میں پوچھیں گے۔

مزید :

تفریح -