بیٹی کی موت کی اطلاع ملتے ہی ماں بھی چل بسی

بیٹی کی موت کی اطلاع ملتے ہی ماں بھی چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اکوڑہ خٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی، اطلاع ملتے ہی ماں بھی انتقال کرگئی۔ 

پولیس کے مطابق سکول جاتے ہوئے 8 سالہ بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی تھی جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی موت کی اطلاع پر والدہ بھی صدمے سے انتقال کر گئی۔ ماں بیٹی کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلے گی۔