سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،بنک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے بھی شرکت کی ہے۔
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سکالرشپ دینے جارہے ہیں،تعلیم یافتہ نوجوانوں کوجلد 25ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ دیا جائے گا، بینک آف پنجاب سے اس حوالے سے ایم او یو ہوچکا ہے،سی ایم انٹرن شپ پروگرام میں منتخب ہونیوالے نوجوانوں کو کارڈ دیئے جائیں گے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام میں یونیورسٹیز کے گریجوایٹس نوجوانوں کی بڑی تعداد نے درخواستیں دی ہیں، نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگروام حکومت کا ایک بہترین اقدام ہے