ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال کی لاہور یوتھ فیسٹیول 2024 اتھلیٹکس کے فائنل مقابلوں میں بطٍور مہمان خصوصی شرکت
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور یوتھ فیسٹیول کے اتھلیٹکس فائنل مقابلوں کا انعقاد پنجاب سٹیڈیم میں کیا گیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے فائنل مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، یونیورسٹی کے ہائی جمپ کے گرلزکا فائنل لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی امتل الرحمن جبکہ بوائزکا فائنل مقابلہ یو سی پی کے شازل نے جیت لیا ہے،اسی طرح ہائی جمپ سکول وکالج کے فائنل مقابلے میں سپیرئیریونیورسٹی کی انوش کریم اور بوائز میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن کے ابوبکر نے میدان مارلیا
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کا جوش و جذبہ دیدنی ہے،لانگ جمپ، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، جیولن تھرواور پول والٹ کے بہترین مقابلے ہورہے ہیں،لاہور یوتھ فیسٹیول کے فائنلز میں 120کھلاڑی شریک ہیں ان میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو فورٹریس سٹیڈیم میں اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات دیئے جائیں گے،اتھلیٹکس مقابلوں کے علاوہ باقی مقابلے 8سے 10نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوں گے،کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے پورے پنجاب میں جاری ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مشن کھیل اور کھلاڑی کا فروغ ہے کھیلتا پنجاب گیمز اور لاہور یوتھ فیسٹیول سے ہمارے میدان آباد ہورہے ہیں کھیلتا پنجاب گیمز اور لاہور یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کے مواقع فراہم کرنا ہے، ان ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی مزید تربیت کی جائے گی، ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو مزید گرومنگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز بلائے جائیں گے اگر ضرورت ہوئی تو ان کھلاڑیوں کو باہر کے ممالک میں ٹریننگ اور کوچنگ کیلئے بھجوایا جائے گا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بہترین اقدام ہے اس سے ان کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی،اس سوال کے جواب دیتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈزمنظور کردئیے جیسے ہی فنڈریلیز ہوجائیں گے اس کا کام مکمل کرکے کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
ہائی جمپ کے یونیورسٹی گرلزکا فائنل مقابلہ لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی امتل الرحمن نے جیت لیا ہے جبکہ لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی ہی کشف صدیقی نے دوسری اور مدیحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، اس طرح سکول وکالج کے فائنل مقابلے میں سپیرئیریونیورسٹی کی انوش کریم نے میدان مارلیا، لاہور کالج کی عائزہ اور پنجاب کالج کی اسرا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،ہائی جمپ یونیورسٹی بوائزکے فائنل مقابلہ یو سی پی کے شازل نے جیت لیا یو سی پی کے ہی عدیل نے دوسری جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ سکول وکالج کے فائنل مقابلے میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن کے ابوبکر نے میدان مارلیا جبکہ حمزہ فاؤنڈیشن کے امیر حمزہ اور ایل جی ای سی کے شکیل حسین بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،
ڈسکس تھرو یونیورسٹی گرلز کے فائنل میں سپیرئیر یونیورسٹی کی خدیجہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی نورالصبا اور ماہنور نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ سکول و کالج کے فائنل مقابلہ میں تہذیب البنات کی فضا نے جیت لیا، ایل جی ای ایس کی ایشال ریاض اور شانزے نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،ڈسکس تھرو یونیورسٹی بوائزکے فائنل مقابلہ یوسی پی کے محمد عثمان نے جیت لیا، یوسی پی کے ہی محمد جنید نے دوسری اور پنجاب یونیورسٹی کے عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ سکول و کالج بوائز میں پی سی سی کے زین العابدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جی سی یو کے طارق علی اور شعیب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
لانگ جمپ یونیورسٹی گرلز کے مقابلے میں سنینا شاہین نے میدان مارلیا جبکہ سپیرئیر یونیورسٹی کی ازکا اقبال دوسرے اور پنجاب یونیورسٹی کی منزہ تیسرے نمبر پر رہی ہے،اسی طرح سکول و کالج گرلز کے فائنل مقابلے میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی کنزہ سرفراز نے پہلی، تھنک اینڈ گرو کی دعا سہیل نے دوسری جبکہ پنجاب گرلز کالج کی ارسا فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاسل کی ہے،لانگ جمپ یونیورسٹی بوائز کے مقابلے میں یوسی پی کے واجد علی میدان مار لیا ہے جبکہ یوسی پی کے ہی حمزہ ضیاء دوسرے اور پنجاب یونیورسٹی کے عالم علی تیسرے نمبر پر رہے ہیں جبکہ سکول و کالج بوائز پنجاب کالج کے حسین احتشام نے پہلی، حمزہ فاؤنڈیشن کے عبداللہ نے دوسری جبکہ ڈی پی ایس کے فیضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اور رئیس الرحمن ویگر بھی موجود تھے۔