نالج پلیٹ فارم ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے2 لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہو چکے

نالج پلیٹ فارم ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے2 لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہو چکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) نالج پلیٹ فارم ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک بھر میں 350 نجی تعلیمی ادارے استفادہ کر رہے ہیں اور سرکاری سکولوں میں بھی اس کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ سے زائد طلباء اس سہولت سے مستفید ہونا شروع ہو گئے ہیں۔نالج پلیٹ فارم نے تعلیمی اداروں کو جدید ترین تعلیمی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے اپنے پہلے راؤنڈ میں 20 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔ نالج پلیٹ فارم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر جامع تعلیمی ٹیکنالوجی سلیوشن، ویڈیو گیمز، قومی نصاب سے متعلق تخمینہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا رپورٹنگ، سکول سپورٹ اور اساتذہ کی تربیت کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نالج پلیٹ فارم کے نمائندہ طلحہ منیر نے اے پی پی سے گفتگو ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نالج پلیٹ فارم کو اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کے بڑے سکول سسٹم بیکن ہاؤس اور لیکسن انویسٹمنٹ کیپٹل کی شراکت حاصل ہے۔اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے دیگر سرمایہ کار ادارے بھی اس گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ تین اداروں کے ذریعے ہونے والی اس سرمایہ کاری کے ذریعے ملک بھرکے طلباء طالبات آن لائن اور موبائل فون کے ذریعے مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ سرکاری سکولوں کے تمام مضامین میں کارکردگی 50 فیصد بہتر ہوئی ہے۔بیکن سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ تعلیمی ٹیکنالوجی غیر معمولی انداز میں تعلیم کا حصول بہتر اور آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارا تعلیم کے شعبہ میں 45 سالہ تجربہ نالج پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر ایجوکیشن ٹیکنالوجی کی فراہمی میں زبردست مدد گار ہو گا۔
نالج پلیٹ فارم

مزید :

صفحہ آخر -