امدادی کیمپ میں پولیس اہل کار کا بھائی چوری کرتے پکڑا گیا

امدادی کیمپ میں پولیس اہل کار کا بھائی چوری کرتے پکڑا گیا
امدادی کیمپ میں پولیس اہل کار کا بھائی چوری کرتے پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹھٹھہ(آئی ا ین پی ) سیلاب متاثرین کے ایک امدادی کیمپ میں پولیس اہل کار کا بھائی چوری کرتے پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں امدادی کیمپ میں رہائش پذیر سیلاب متاثرین نے ایک چور پکڑ لیا ہے، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس اہل کار کا بھائی ہے۔ مکینوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم پہلے بھی امدادی کیمپ میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، چور نے بیان میں کہا مکلی پولیس میری اپنی ہے، مجھے چائے پلا کر چھوڑ دیتی ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں جہاں ایک طرف خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے لیے زندگی گزارنا ایک کڑا امتحان بنا ہوا ہے، وہاں مختلف قسم کے انفیکشن بھی پھیل رہے ہیں، جن سے روزانہ کئی اموات ہو رہے ہیں۔