تلونڈی،مین روڈ پر ڈکیتی،2تاجر لاکھوں روپے سے محروم
تلونڈی (نامہ نگار)مین روڈ پر ڈکیتی کی واردات دوتاجر لاکھوں روپے سے محروم۔پولیس نے نا معلوم ڈاکووں کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول کنگن پورکے سامنے آڑھتی خالق اور مہر ثاقب سے نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک کرڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم لوٹ لی اورخو ف وہراس پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر نا معلوم ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی۔