ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی طور پر آج بحکم اللہ بہتری والا دن لگتا ہے،جس کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے اب وہ بھی دور ہو سکے گی اور صحت کے حوالے سے بھی سکون ہو گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو بھی بہت محتاط چلنا ہے اور اپنے طور پر جھوٹ کا سہارا لے کر کسی کام کو سیدھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس طرح وہ معاملہ سارا آپ کے گلے پڑ جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں ہیں انشاءاللہ اب اُن کاکوئی اچھا سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور جو راستہ بلاک تھا وہ اب آپ کے لئے کھل رہا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
احتیاط سے چلیں اور دوست و دشمن میں تمیز بھی رکھیں۔آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ صورتحال کس قدر خراب ہے آزمائشی دنوں میں ذِکرا لٰہی اور صدقے سے کام لینا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے اب حالات کچھ بہتری کی طرف جا رہے ہیں، جو لوگ عرصے سے کسی بڑے مسئلے میں الجھے ہوئے تھے وہ اب اس سے آزاد ہونا شروع وہ گئے ہیں انشاءاللہ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب اپنوں کے ساتھ بھی زیادہ نہیں چلا جا سکتا،اس لئے خاموشی سے دوری میں رہی، صرف ضروری باتوں کے لئے ملیں ورنہ ان سے خطرات ہیں دِل کی بات نہ کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جس بھی مسئلے میںگرفتار ہیںانشاءاللہ اب اس سے نجات ملے گی اور اُس طرف سے فائدہ حاصل ہو گا،جس کی امید بھی نہ تھی،آج ایک اچھا دن ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ماضی کی طرح اب غلطیاں کریں، آپ کو انداز نہیں ہے کہ اس کا کیا نقصان ہو سکتا ہے۔آپ کو اب آگے بڑھنا ہے تو اپنے معاملات ٹھیک کریںاور صدقہ دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے آپ کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا تھا وہ اب انشاءاللہ مشکل سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں اور شرارت کرنے والے اب خودبخود بھاگ جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ بڑا مہربان ہے۔آپ کو اب بڑے اچھے دِنوں سے نوازے گا۔آپ نے ماضی میں جو غلطیاں کی تھیںاب اُن کے ازالے کا وقت ہے آج ہی اندازہ ہو گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں سے آپ نے توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں وہ غلط ہیں آپ صرف اپنے اللہ کی طرف ساری امیدیں رکھیں صرف اُسی نے مشکل سے نکالنا ہے یا حی ¿ یا قیوم کا ورد کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج ایک اہم دن ہے سچ کے ساتھ چلیں گے تو شام تک آپ کے حق میں بہت کچھ ہو جائے گا۔اِس وقت آپ کو بس اپنے روزگار پر محنت کی اشد ضرورت بھی ہے۔