کویت کی برآمدات میں اضافہ، صرف ایک مہینے میں تیل کے علاوہ کتنی ایکسپورٹس کیں؟

کویت کی برآمدات میں اضافہ، صرف ایک مہینے میں تیل کے علاوہ کتنی ایکسپورٹس کیں؟
کویت کی برآمدات میں اضافہ، صرف ایک مہینے میں تیل کے علاوہ کتنی ایکسپورٹس کیں؟
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی تیل کے علاوہ  برآمدات دسمبر 2024 میں 23.2 ملین دینار (74.9 ملین ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو نومبر کے مقابلے میں 12.08 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

کویت کی  وزارت تجارت و صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق  خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کو دسمبر میں کویتی برآمدات کے لیے 1766 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے گئے جن کی کل مالیت تقریباً 16 ملین دینار رہی۔ یہ تعداد نومبر 2024 کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔  کویت کی دسمبر میں برآمدات میں اضافہ وسیع اقتصادی چیلنجز کے باوجود ہوا۔

عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک حالیہ رپورٹ نے کویت کے کاروباری  شعبے کی بحالی اور افراط زر میں کمی کا ذکر کیا۔ تاہم آئی ایم ایف نے نوٹ کیا کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں کویت کی حقیقی مجموعی ملکی پیداوار میں سال بہ سال ڈیڑھ فیصد فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ تیل کے شعبے میں 6.8 فیصد کی کمی تھی۔ اس کمی کو دیگر کاروباری  سرگرمیوں میں 4.2 فیصد کی توسیع سے جزوی طور پر پورا کیا گیا۔

وزارت نے وضاحت کی کہ کچھ کویتی برآمدات کے لیے سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی ضرورت نہیں ہوتی جس کا مطلب ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف وزارت کے ذریعے پروسیس کی گئی کھیپوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ کویت کی برآمدات جی سی سی ممالک، عرب ممالک، یورپ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا، اور امریکہ کی   منڈیوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ اہم برآمدی مصنوعات میں مائع گیس، کھانے کی اشیاء، پولی تھیلین، نامیاتی سالوینٹس اور خالی کارٹن جیسی پیکنگ میٹریل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ریفائنڈ آئل، معدنی تیل، طبی آکسیجن، ڈیری مصنوعات، خالی شیشے کی بوتلیں، اور کاپر راڈز بھی کویت کے  برآمدی پورٹ فولیو کے اہم عناصر ہیں۔

مزید :

بزنس -عرب دنیا -