حیران کن بہانوں کے ذریعے 20 سال تک غیر حاضر رہنے والی استانی کی نوکری سے برخاستگی کی کہانی

حیران کن بہانوں کے ذریعے 20 سال تک غیر حاضر رہنے والی استانی کی نوکری سے ...
حیران کن بہانوں کے ذریعے 20 سال تک غیر حاضر رہنے والی استانی کی نوکری سے برخاستگی کی کہانی
سورس: LinkedIn

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی میں ایک سکول ٹیچر سنزیا پاؤلینا ڈی لِیو نے اپنے 24 سالہ کیریئر کے دوران 20 سال غیر حاضری کا ریکارڈ بنایا۔ اس دوران  اس نے بیماری کی چھٹی، سرکاری  تعطیلات اور کانفرنسز میں شرکت کو بہانہ بنایا۔ طویل چھٹیوں کے بعد اگر وہ کبھی سکول میں حاضر بھی ہوتی تو اکثر تیاری کے بغیر آتی اور پڑھائی کے دوران انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق والدین کی شکایات کے بعد سنزیا کو 2017 میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا لیکن اگلے سال وہ اس فیصلے کو واپس کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ تاہم سپریم کورٹ نے جب اس کے کریئر کا ریکارڈ دیکھا تو اس کی برخاستگی کو درست قرار دیا اور اسے  "مستقل اور مکمل طور پر تدریس کے شعبے کے لیے غیر موزوں" قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -