آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات ، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا جواب ملا تھا؟ سیکیورٹی ذرائع کا مؤقف آگیا

آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات ، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا جواب ملا تھا؟ ...
آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات ، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا جواب ملا تھا؟ سیکیورٹی ذرائع کا مؤقف آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)پشاور میں اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے بات چیت کا اصل احوال سامنے آگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں بیرسٹرگوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹرگوہرکو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پربات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ہونیوالی بات چیت کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جو کہ باعث افسوس ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ میری اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔