شارک آدمی کو زندہ کھاگئی، بیوی بے بسی کی تصویر بنی دیکھتی رہی

شارک آدمی کو زندہ کھاگئی، بیوی بے بسی کی تصویر بنی دیکھتی رہی
شارک آدمی کو زندہ کھاگئی، بیوی بے بسی کی تصویر بنی دیکھتی رہی
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیل سمیلی کو 60 گز کے فاصلے پر سمندر میں کسی شخص کی مدد کی ضرورت کا پتا چلا مگر انہیں یہ بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ شخص ان کا شوہر تھامس سمیلی ہے جو کہ ایک ماہر تیراک، سنورکلر اور واٹر سکیئر تھا۔ ڈاکٹر تھامس سمیلی جب اپنی تعطیلات کے اختتام سے پہلے آخری بار سمندر میں نہانے کے لیے گئے تو انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ ان کی آخری سوئمنگ ہوگی۔ اعتماد کے ساتھ سنورکلنگ کرنے والے تھامس کو اپنی ٹانگ میں اچانک کھینچاؤ محسوس ہوا اور پھر وہ سمندر کی گہرائی میں کھینچ لیے گئے۔

گالے سمیلی جو  قریبی کنڈو میں بیٹھی ہوئی تھیں، بے فکری سے آرام کر رہی تھیں، جب کہ شارک نے تھامس کی ٹانگ کو مکمل طور پر کاٹ کر پانی کو خون سے سرخ کر دیا۔ جب گالے نے سمندر میں کسی کی جدوجہد کی آواز سنی تو ان کے ذہن میں بھی نہیں آیا کہ یہ ان کا شوہر ہو سکتا ہے۔ مگر جب حقیقت سامنے آئی تو وہ صدمے سے دوچار ہو گئیں۔ گالے نے ای بی سی نیوز سے کہا "میں نے باہر دیکھا اور سوچا کہ وہ کمال کا تیراک تھا، بچپن میں سکول میں تیراکی کرتا تھا، سنورکلر تھا، واٹر سکیئر تھا۔"

لیکن جب انہیں یہ سمجھ آیا کہ پولیس ریسکیو یونٹ ان کی مدد کے لیے آ رہا ہے تو وہ اس وقت تک صدمے کی حالت میں تھیں۔ ان کے شوہر کی مخصوص سوئمنگ سوٹ سے شناخت ہو چکی تھی اور وہ بے بسی سے دیکھ رہی تھیں کہ ان کا شوہر شارک کے حملے میں تڑپ رہا تھا۔

تھامس نے شارک کو مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس  کے سامنے بے بس ہو گئے، ان کا ہاتھ خون و خون ہو گیا اور ان کی ٹانگ مکمل طور پر کاٹ کر کھا لی گئی۔ بعد ازاں، انہیں پولیس کی جیٹ سکِیز کے ذریعے پانی سے نکالا گیا۔ سی پی آر کی کوششوں کے باوجود  65 سالہ تھامس سمیلی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  یہ المناک واقعہ 2019 میں اس وقت پیش آیا جب گالے اور تھامس  امریکی ریاست ہوائی میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔ تھامس اس سال ہوائی میں شارک کے حملے کا شکار ہونے والے چھٹے شخص تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -