فیروزوالہ،وارداتیں کنٹرول نہ ہو سکیں،ڈاکے،چوریاں جاری
فیروزوالہ(نامہ نگار)وارداتیں کنٹرول نہ ہو سکیں ڈاکے،چوریاں بدستور جاری،حکومتی سہولیات اورجدید ٹیکنالوجی بھی ڈاکوؤں کے سامنیبے بس ہو کر رہ گئی ضلع کے ہر تھانہ میں جگہ جگہ ڈکیٹیاں شہری لٹ گئے پولیس کی گشت اور ناکیکاغذی حد تک رہ گئیڈاکو نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر معین احمد کو روک کر لوٹ لیا موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین کرلے گئیموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑئیایک کمپنی کے سیل مین اسامہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر3لاکھ7ہزارروپے کی رقم چھین کرفرار ہوگئیڈاکوؤں نے رحمانپورہ کے قریب علی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی موبائل چھین کر فرار ہو گئیجی ٹی روڈ پربنگلہ پلی سٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوارہارون کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی موبائل فونز پرس،اے ٹی ایم کارڈ اورچیک بکس چھین کرفرار ونڈالہ نہر کے قریب ڈاکوؤں نے محمدعبداللہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار۔
،تھانہ فیکٹری ایریا ہجویری بیکری کے رہایشی علی کے گھر سے نامعلوم چور دن دیہاڑئے2لاکھ روپے نقدی،2تولہ طلائی زیورات، کمپیوٹر اوردیگر قیمتی اشیاء لے اڑئے،تھانہ صدر کے علاقہ پنڈی ماچھیاں میں نامعلوم چوروں نے عقیل احمد کی حویل میں داخل ہوکردوبھنیسں،بکریاں،کٹے اوردیگر جانور چرالیے لڑکے سٹاپ کے قریب مبینہ دوران ڈکیتی فائرنگ سے بھولانامی شخص زخمی ہوگیا جسکو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا،تھانہ فیکٹری ایریا کے کے قریب ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر کیشیر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کرلوٹ لیا ڈاکو نقدی اور پٹرول گاڑی میں ڈلوا کر فرار ہو گئے