گزشتہ ماہ میں 10 ڈکیت گینگز کے 35 ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب(چوہدری ریاض احمد ) ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ میں 10 ڈکیت گینگز کے 35 ملزمان گرفتار کیے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس نے ماہ ستمبر میں گرفتار ملزمان سے 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی۔ 174 مجرمان اشتہاری،61 عدالتی مفرور اور 26 سابقہ ریکارڈ یافتگان کو گرفتار کیا۔ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور نمائش پر 70 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان سے 59 پسٹل، 6 کلاشنکوف، 20 رائفل، اور 467 گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف 70 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان سے 396 کلو سے زائد چرس، 600 گرام آئس، 120 لیٹر شراب اور 4 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ ماہ ستمبر میں ضلع بھر میں 32 کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔ 15 پر جھوٹی اور بوگس کال کرنے والوں کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے۔ خدمت مراکز پر آنے والے 1467 شہریوں کو سہولیات جبکہ 4573 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔