پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
سما ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا پمز ہسپتال میں داخل زخمی اہلکار عبدالحمید جاں بحق ہو گیا،عبدالحمید 26نمبر چونگی پر مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہو گیا تھا۔
عبدالحمید اسلام آباد پولیس انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے،جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد پولیس لائنز میں ادا کی جائےگی۔