ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود ،صائم ایوب ،عامر جمال ،ابرار احمد،عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان ، سلمان آغا، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انگلینڈٹیم کے پاس16رکنی سکواڈ ہے، سب بہترین کھلاڑی ہیں،انگلینڈ کو بین سٹوکس کی کمی محسوس ہوگی، ہمیں اپنی مضبوط کرکٹ کھیلنی ہے،انگلینڈ سےپچھلی سیریز کلوز ہارے، اس بار جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،انگلینڈ کی کرکٹ سے ہم واقف ہیں اس کے مطابق پلان بنایا ہے،بنگلہ دیش سیریز میں 7نمبر کے بعد ہمارے رنز نہیں آئے، عامر جمال کے نہ ہونے سےنقصان ہوا۔
دوسری جانب انگلینڈٹیم کے کپتان اولی پوپ کاکہناتھا کہ پہلے جو پاکستان سے سیریز کھیلی تھی وہ بہت اچھی رہی تھی،کوشش کریں گے پچھلی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی جیتیں،پلیئرز محنت کر رہے ہیں ، بہترین پرفارمنس دیں گے۔