علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے خلاف رٹ پٹیشن تیار کرلی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے آج ہی سماعت کی درخواست کریں گے ،شاہ فیصل کاکہناتھا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہو چکا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے انتظامی امور متاثر ہورہےہیں۔