مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ڈی چوک میں اداکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مظاہرین کے تشدد سے زخمی کانسٹیبل عبدالحمید شاہ آج انتقال کر گئے تھے،شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ ڈی چوک پر ادا کی گئی،شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اورگورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر، رینجرز حکام، ایف سی حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔