خارجیوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے سپاہی عامرسہیل کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک ، افغان سرحد پر 19/20 دسمبر کی رات خارجیوں کے گروپ کی درانداز ی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران شہید ہونیوالے سپاہی عامرسہیل آفریدی کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ،ان کی عمر 23 سال ہے جبکہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک ، افغان سرحد پر 19/20 دسمبر کی رات خارجیوں کے گروپ نے درانداز ی کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 4خارجی ہلاک ہو گئے۔جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے بہادر سپاہی عامر سہیل آفریدی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نو ش کیا ۔
آئی ایس پی آر نےکہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔