کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس  صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد  ایوان میں پیش کی۔ 

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ  وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر کے پی کو  چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔ سپیکر انٹیلیجنس اداروں  اور تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کریں۔سپیکر تمام قانونی اقدامات کرکے ایوان کو  اعتماد میں لیں۔

سپیکر بابر سلیم سواتی نے قرارداد کی روشنی میں آئی جی، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری ٹوسی ایم کو کل طلب کرلیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج  وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکو کسی ادارے  نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔

مزید :

قومی -