وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآخر منظر عام پر آہی گئے۔
کے پی اسمبلی میں انہوں نے جہاں راز سے پردہ اٹھایا کہ وہ 24گھنٹے سے زائد کہاں تھا، وہیں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے ڈی چوک جانے کے بجائے خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی۔
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم خیبرپختونخوا ہاؤس اس لیے گئے کیونکہ لوگ ڈھائی روز سے تھکے ہوئے تھے اس لیے کہا کہ پہلے چائے پیتے ہیں پھر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھیں ۔