بٹ خیلہ ،ایک دن قبل لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد

بٹ خیلہ ،ایک دن قبل لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں درگئی سے ایک دن قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے قتل شدہ نعش مقامی پہاڑوں سے برامد مالاکنڈ لیویز پوسٹ تھانہ درگئی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مالاکنڈایجنسی گاؤں درگئی محلہ جبن کے ایک نوجوان دولت خان ولدشیرعلی ایک دن قبل اپنے گھرسے لاپتہ تھااتوارکی شب ان کی قتل شدہ نعش مقامی پہاڑوں سے برامد ہوئی ہے جونامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش ویرانے میں پھینک کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ درگئی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔