سونے کی قیمت میں 371 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 52 ہزار 455 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 371 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 52 ہزار 455 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 371 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 52 ہزار 455 روپے کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں371 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 52 ہزار 455 روپے جبکہ 10 گرام 45 ہزار 19 روپے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار 84 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 701 روپے تھی ۔ منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 371 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 318 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 52 ہزار 455 روپے جبکہ 10 گرام 45 ہزار 19 روپے کا ہوگیا ہے ۔

سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری طرف گزشتہ روز چاندی کی فی تولہ قیمت 768 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 659 روپے تھی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت میں آج 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 773 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 663 روپے پر پہنچ گئی ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید :

بزنس -